2 اگست 2012 - 19:30

ميانمار کے پناہگزينوں کے لئے ايران کي جانب سے نقد امداد کا پہلا حصہ ہندوستان کے شہر حيدرآباد دکن ميں مقيم پناہيگزينوں کے نمائدے کے حوالے کرديا گيا ہے۔

ابنا: حيدرا آباد دکن ميں ايران کے قونصل جنرل محمود صفري نے ايک تقريب کے دوران امدادي رقم ميانمار کے پناہگزينوں کے نمائندے کے حوالے کي۔اس موقع پر انہوں نے ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمي اداروں کو ميانمار کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ بند کرانے کے لئے فوري اور موثر اقدامات کرنا چاہيں۔محمود صفري نے کہا کہ ايران ميانمار کي حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ ميانمار کے مسلمانوں کے خلاف ظلم وستم کا سلسلہ بند کردے جسکي وجہ سے ہزاروں مسلمان بے گھر ہوگئے ہيں۔و اضح رہے کہ ميانمار کے صوبے راخين ميں انتہا پسند بودھسٹوں کے حملوں ميں دوہزار  سے زيادہ روہينگيا مسلمان جانبحق ہوچکے ہيں۔روہنگيا مسلمانوں کے بہت بڑي تعداد ہمسايہ ملکوں ميں پناہ لينے پر مجبور ہوگئي ہے۔ميانمار کي حکومت مسلمانوں کو اپنے ملک کا شہري بھي تسليم کرنے پر تيار نہيں ہے۔

.......

/169